ملتان: سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس پر وزیر اعظم ہاؤس کو وضاحت جاری کرنی چاہیے ۔ عمران خان سے پوچھتا ہوں کہ اب وہ کونسی 3 وکٹیں گرانا چاہتا ہے۔عمران خان خود وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ گئے تھے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی وزیر اعظم کی صوابدید ہے۔ وزیر اعظم سمجھتے ہیں کی اسحاق ڈار کو لانا ہے تو ان کو لانا چاہیے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیلاب پورے پاکستان کا مسئلہ ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کیلئے دنیا میں بہت اچھی مہم چلائی ۔
تبصرے بند ہیں.