وزیر اعظم آفس کی سو گھنٹے سے زائد کی آڈیو لیک ویب سائٹ پر برائے فروخت ہے: فواد چودھری

37

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم آفس کی سو گھنٹے سے زائد کی آڈیو لیک ویب سائٹ پر برائے فروخت ہے ۔

 

وزیر اعظم ہاؤس کی مبینہ آڈیو لیک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یہ واقعہ ہمارے ہاں سائبر سکیورٹی کے حالات بتاتا ہے اور یہ ہماری سیکیورٹی کی بہت بڑی ناکامی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی معاملات کے علاوہ اب سیکیورٹی اور خارجہ موضوعات پر بھی اہم گفتگو سب کے ہاتھ میں ہے ۔ سوال یہ ہے اتنے بڑے واقعہ پر حکومت کو سانپ کیوں سونگھ گیا ہے ؟

دوسری جانب ، شیریں مزاری نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کو کس نے بگڈ کیا ، ذمہ دار کون ہے اور احکامات یا فیصلہ کہاں سے آیا ؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس پر بھی توجہ دینی چاہیے ۔

 

افتخار درانی نے کہا کہ لیک کال سے پتہ چلتا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے بھارت سے پلانٹ درآمد کرتے ہوئے پالیسی کے خلاف صنعتی مشینری جاری کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.