انتخابات کا فیصلہ شہباز یا زرداری نہیں کسی اور نے کرنا ہے، اسی سے ہم الیکشن مانگ رہے ہیں : فواد چودھری 

61

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ نئے انتخابات کا فیصلہ شہباز شریف ،نواز شریف یا زرداری نے نہیں کرنا کسی اور نے کرنا ہے اور اسی سے ہم الیکشن مانگ رہے ہیں۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی ایوان صدر میں آرمی چیف سے ملاقات کی نہ تصدیق کرتا ہوں اور نہ ہی تردید کرتا ہوں ۔ تحریک انصاف کے کسی بھی رکن کو انفرادی طور پر اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ملنا چاہیے۔

 

فواد چودھری نے کہا کہ آئندہ 15 دن میں بہت سے معاملات کھل کر سامنے آجائیں گے ۔ نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات سے کچھ نہیں ہونے والا ۔ پنجاب حکومت ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔ انتخابات کیلئے پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کی تجویز بھی زیر غور رہے۔

تبصرے بند ہیں.