پاپوانیوگنی میں 7.6 شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک 

41

پورٹ مورسبی: پاپوا نیوگنی کے مشرقی حصے میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے جبکہ سڑکوں میں شگاف پڑ گئے ہیں۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی بحیرہ روم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 80 کلو میٹر تھی جس کے بعد سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی تاہم وارننگ کو کچھ دیربعد ہی منسوخ کر دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے سے ایک شخص ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے مرکز کے قریب واقع شمالی قصبوں کے رہائشیوں نے صبح کے وقت لرزنے، سڑکوں میں شگاف پڑنے اور عمارتوں سے ملبہ گرنے کی اطلاعات فراہم کیں۔

تبصرے بند ہیں.