کوٹری بیراج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار

17

کراچی: صوبہ سندھ کے کوٹری بیراج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے اور کنٹرول روم کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ کوٹری بیراج اپ سٹریم میں پانی کی آمد 6 لاکھ 4 ہزار 147 کیوسک ہے جبکہ ڈاؤن سٹریم میں پانی کا اخراج 5 لاکھ 84 ہزار 372 کیوسک ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 100 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔ 
کنٹرول روم نے بتایا ہے کہ کوٹری بیراج میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 100 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے جبکہ منچھر جھیل سے پانی کوٹری بیراج پہنچنے پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو گا۔
دوسری جانب منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ کم کرنے کیلئے مزید 2 مقامات پر کٹ لگا دئیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سیہون شہر اور سعید آباد کیلئے خطرہ برقرار ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.