صدر مملکت اور وزیراعظم کا یوم دفاع کے موقع پر پیغام

7

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے 6 ستمبر کے موقع پر دفاع وطن کی خاطر جانوں کی قربانی پیش کرنے والے شہداءکو سلام پیش کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم دفاع کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ 
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے اور بیرونی یا اندرونی محاذ پر ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، سیلاب یا دیگر قدرتی آفات میں فوج کا مثالی کردار قابل تعریف ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے یوم دفاع کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے عفریت کو شکست دے کر 1965ءکی جنگ کے قابل فخر ورثے کو آگے بڑھایا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں ہزاروں لوگوں کی جانیں بچانے میں مسلح افواج اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کے کردار کو سراہتا ہوں، مشکل معاشی صورتحال کے باوجود اپنے دفاع کی مضبوطی سے غافل نہیں، مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن اور ترقی کیلئے ضروری ہے۔

تبصرے بند ہیں.