آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر انتہا پسند ہندوؤں نے ارشدیپ سنگھ کو غدار قرار دیدیا

58

دبئی: سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے کرکٹر ارشدیپ سنگھ کو آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر بھارتیوں نے غدار قرار دے دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑی آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر پورا بھارت ارشدیپ سنگھ سے روٹھ گیا ہے ۔ ارشدیپ کو کسی نے "خالصتانی” پکارا ، کسی نے غدار تو کسی نے "دیش دروہی” قرار دیا ۔

 

پاکستانی کرکٹر ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارتیوں سے اپیل کی کہ نوجوان کرکٹر کو نشانہ نہ بناؤ ۔ مگر وہ بھارت ہی کیا جہاں اقلیتوں کو سینے سے لگایا جاتا ہو ، ارشدیپ ہو یا شامی بھارت نے اقلیتی کرکٹرز کو ہمیشہ رلایا ہے ۔ انتہا پسند ہندوؤں کا کہنا ہے کہ ارشدیپ سنگھ اگر آصف کا کیچ پکڑ لیتے تو بھارت میچ جیت سکتا تھا ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سوپر فور راؤنڈ میں گرین شرٹس نے روایتی حریف کو پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا ۔ پاکستان نے 182 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا ۔ پاکستان دوسرا میچ بدھ کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.