عمران خان کی اداروں کے خلاف تقریروں سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

118

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی اداروں کے خلاف تقریروں سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اداروں کے خلاف تقریر سے متعلق درخواست پر سماعت کیلئے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل 2 رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے جو 8 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کی گئی درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ فواد چوہدری اور شیری مزاری کے نام بھی شامل ہیں جبکہ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.