سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دوبارہ لازمی قرار دے دیا.
تفصیلات کے مطابق نامکمل ویکسی نیشن اور سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والوں کو لاہور اور کراچی ایئر پورٹ سے آف لوڈ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ سعودی حکومت نے اس حوالے سےسخت پالیسی اپنا رکھی ہے۔سائنو ویک اور سائنو فارم کی دو ڈورز کیساتھ ایک بوسٹر ڈوز کو لازمی چیک کیا جا رہا ہے۔ کوڈ و ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے QR کوڈ سکین کی تصدیق کی جا رہی ہے، سعودی عمرہ کمپنیوں نے بھی پاکستانی عمرہ ایجنٹ کو کورونا سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.