سعودی عرب کا سیلاب سے جانی نقصان پر پاکستان سے اظہار افسوس

19

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پرپاکستان سے افسوس کا اظہارکیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بردار ملک پاکستان میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے جانی نقصان پر افسوس ہے اور سعودی عرب زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی دعا گو ہے۔
بیان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.