لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد ایک بار پھر بے قابو ہونے لگا ہے اور آج انٹربینک میں اس کی قیمت 1 روپے 5 پیسے بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 217 روپے 70 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان پایا جا رہا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 404 پوائنٹس اضافے کے بعد 43 ہزار 230 پر آ گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.