تصاویر: کراچی میں عروسی ملبوسات کی نمائش ، اداکاراؤں اور ماڈلز نے جلوے بکھیرے 

48

کراچی : کراچی میں برائیڈل فیسٹیول فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک ماڈلز نے مختلف عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔

شہر قائد میں ہونے والے فیشن شو میں مایوں، مہندی، بارات، اور ولیمے کے لیے روایتی لہنگوں اور شراروں سے لے کر منفرد عروسی ملبوسات کی وسیع اقسام میں نمائش کی گئی ۔

فیشن شو میں ماڈلز نے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر کیٹ واک کی تو سب نے بھرپور سراہا جبکہ معروف اداکاراوں کی ریمپ پر انٹری نے تقریب کو مزید چار چاند لگادیئے۔

تقریب میں اداکارہ ریما خان، شگفتہ اعجاز، ربیکا خان، شائستہ لودھی، نیلم منیر، نادیہ حسین، ثروت گیلانی اور صبا فیصل سمیت دیگر ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے ۔

تبصرے بند ہیں.