واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے فوری امداد کا اعلان کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیلاب متاثرین کیلئے مدد کر رہے ہیں۔
We stand by Pakistan in hard times and offer our support to flood victims. In addition to $100,000 in immediate relief, the U.S. announced $1 million to build resilience against natural disasters, and we continue to work together to mitigate future impacts of the climate crisis. https://t.co/eDSeZOrvaE
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) August 17, 2022
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک لاکھ ڈالر فوری امداد کے علاوہ امریکہ نے قدرتی آفات کیلئے ایک ملین ڈالرز کا اعلان کیا ہے، ہم موسمیاتی بحران کے مستقبل کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ملک میں خصوصاً بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
تبصرے بند ہیں.