اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 29 اگست کو مسودے کی منظوری دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف قرض معاہدے کیلئے اظہار آمادگی کے مسودے کا شق وارجائزہ لے رہے ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے بھجوائے گئے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لے کر وزارت خزانہ سے رابطے میں ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف آج ہی اس مسودے کی کاپی پاکستان کو بھجوائے گا جس کے بعد وزیرخزانہ اور قائم مقام گورنر حتمی مسودے پر دستخط کر کے آج ہی اسے واپس بھجوائیں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں 29 اگست کو مسودے کی منظوری دے گا جس کے بعد اگست میں ایک عشاریہ 17 ارب ڈالرز پاکستان کو منتقل کئے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.