اپنے حلقے کے تمام نوجوانوں کو بااختیار بنانا چاہتا ہوں: میاں عباد فاروق

17

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120سے ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق کا کہنا ہے کہ اپنے حلقے میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر تمام نوجوانوں کو با اختیار بنانا چاہتا ہوں۔ 
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے لیڈر عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے این اے 120 میں فوڈ ٹرکس متعارف کرائے ہیں جو کہ غریب لوگوں کو کھانا مہیا کر رہے ہیں اور اس منصوبے کو مرحلہ وار مزید آگے بھی بڑھا یا جائے گا۔ 
میں اس حلقے میں 500 بچیوں کی اجتماعی شادی کروا رہا ہوں جس کے تمام اخراجات خود اٹھاؤں گا، میں اپنے لیڈر کی طرح خدمت کرنے میدان میں آیا ہوں، مجھے جیت ہار کی پرواہ نہیں ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں نوجوانوں کی تعداد 60 فیصد ہے جبکہ میرے حلقے میں ایک لاکھ نوجوان ہیں، ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو مگر یہ ہمارے بچے ہیں اور ہمیں انہیں ہنرمند بنانا ہے، میں انہیں مختلف شعبوں میں ہنر مند بنا کر با اختیار بنانا چاہتا ہوں۔ 

تبصرے بند ہیں.