پنجاب پولیس کے مزید 42 افسران تبدیل کر دئیے گئے

14

لاہور: حکومت پنجاب نے 55 پولیس افسران کے تبادلوں کے صرف ایک دن بعد ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت مزید 42 پولیس افسران کو تبدیل کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعدد تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 18 ایس پیز اور 24 ڈی ایس پیز کو تبدیل کیا گیا ہے۔ 
اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سید آصف حسین کو ڈپٹی کمشنر پاکپتن تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ زاہد پرویزکا باہم تبادلہ کیا گیا ہے۔ 
پنجاب حکومت نے غلام مصطفی جٹ کو اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ، عابد شبی کو اسسٹنٹ کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ، قاسم محبوب کو اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، مہتاب احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ ، کامران افضل کو اسسٹنٹ کمشنر دریا خان، رانا اورنگزیب کو اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور اور قمر محمود منج کو اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد تعینات کیا ہے۔ 
دوسری جانب پنجاب پولیس میں55 افسران کے تبادلے کے ایک روزبعد ہی 18 ایس پیز اور 24 ڈی ایس پیز عہدے کے افسران بھی بدل دئیے گئے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق ایس پی کینٹ لاہور حمزہ امان اللہ ایس پی آپریشنز صدر لاہور، ایس پی انوش مسعود ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر سپیشل پروٹیکشن یونٹ، وقارعظیم ایس پی صدر گوجرانوالہ اور اویس ملک کو ایس ایس پی انٹرنل اکاونٹیبلیٹی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.