چیئرمین ایپسپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کی گورنر پنجاب سے ملاقات، تعلیم کے فروغ کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات پر گفتگو
لاہور: ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپسپ) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہاوس میں ملاقات ، ملاقات میں ملک میں ہائرایجوکیشن کے فروغ کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقعہ پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیم کے میدان میں پرائیویٹ سیکٹر بڑی خدمات سرانجام دے رہا ہے ، اس لئے ان کے مسائل کے حل کیلئے سٹیک ہولڈز کے ساتھ مشاورت سے پالیسی تشکیل دیں گے ۔
ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے پاکستان بھر میں پرائیویٹ سیکٹر میں یونیورسٹیز کی تعلیمی خدمات پر تفصیل سے بات چیت کی اور کہا کہ حکومت سرپرستی کرے تو پرائیویٹ سیکٹر تعلیم کے شعبہ کیلئے مذید کئی اہم سنگ میل عبور کرسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں 85 یونیورسٹیز اور 35 کے قریب ریجنل کیمپس طلباء کو بہترین سہولیات کے ساتھ معیاری تعلیم مہیا کر رہے ہیں ، ان یونیورسٹیز میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیز بھی شامل ہیں جو ملک کے لئے ایک اعزاز ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ جو ملک میں ہائرایجوکیشن کے میدان میں 40 فیصد شیئر بنتا ہے ، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ حکومت سرپرستی کرے اور ہم پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو بھی مختلف امور میں سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہیں جس سے طلباء کو جدید تعلیم میں مذید بہتر مواقع میسر ہوں ۔
اس موقعہ پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیز کے اشتراک سے ہائرایجوکیشن میں مذید بہتری لائی جاسکتی ہے اور اس ضمن میں بطور چانسلر وہ پبلک وپرائیویٹ سیکٹرز کی تعلیمی اداروں کے ماہرین تعلیم کیساتھ رابطے میں ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ پرائیویٹ سیکٹرز کو مختلف امور اور اپنی نئی فکلیلٹیز کے اجراء کے لئے مذید سہولیات مہیا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم کے میدان میں پرائیویٹ سیکٹرز کی خدمات کو سراہتے ہیں ۔
گورنر پنجاب نے بطور وفاقی وزیر تعلیم اپنے دور میں نیشنل کریکلم کے اجرا ، پرائمری سے مڈل تک قرآن پاک کی لازمی تعلیم سمیت صوبوں کے درمیان تعلیمی میدان میں اتفاق رائے پیدا کرنے سمیت مختلف اقدامات بارے بھی آگاہ کیا جس کو پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے بہت سراہا ۔
تبصرے بند ہیں.