تحریک انصاف کے ایم پی اے لیاقت علی خان پر قاتلانہ حملہ، شدید زخمی، بھائی، بھتیجے سمیت 4 افراد جاں بحق 

75

 

لوئر دیر : لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی ایم پی اے  لیاقت علی خان کے بھائی اور بھتیجے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایم پی اے ملک لیاقت شدید زخمی ہیں۔

 

نیو نیوز کے مطابق میدان گل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایم پی اے لیاقت خان کی گاڑی پر فائرنگ کی ۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اور ایک لیویز اہلکار بھی شامل ہیں۔  لیاقت  علی خان کو انتہائی تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.