پی ٹی آئی رہنماءحلیم عادل شیخ گرفتار

35

جامشورو: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو جامشورو سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ اراضی خرد برد کیس میں جامشورو اینٹی کرپشن دفتر میں بیان ریکارڈ کرانے آئے تھے کہ حکام نے انہیں گرفتار کر لیا۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں مہینے کے آغاز میں بھی انہیں لاہور کے ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم لاہور ہائیکورٹ نے ان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔ 
اس وقت صوبائی وزیر داخلہ عطاءتارڑ نے کہا تھا کہ ہمارا حلیم عادل کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں بلکہ سندھ اینٹی کرپشن میں ان کے خلاف کرپشن مقدمات درج ہیں جن میں وہ انہیں مطلوب تھے۔ 
دوسری جانب اینٹی کرپشن سندھ کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے حلیم عادل شیخ کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہونے کا بتایا اور مطلوب ہونے پر لاہور سے گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔ 

تبصرے بند ہیں.