پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر حتمی غور شروع

23

اسلام آباد: وفاق میں حکمران اتحاد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر حتمی غور شروع کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے متعلق فیصلے پر وفاقی حکومت و حکمران اتحاد کو شدید تحفظات ہیں اور اس وجہ سے ملک میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا قوی امکان ہے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے زیر بحث آنے کے بھی قوی امکانات ہیں۔ 
حکمران اتحاد نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری پر حتمی غور شروع کردیا ہے اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف حکمران اتحاد سے حتمی مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ کے پارلیمان کے امور میں مداخلت کی بازگشت بھی سنائی دے سکتی ہے جبکہ حکمران اتحاد کے اہم رہنماو¿ں نے اس معاملے پر قانون سازی کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.