کمپالا: یوگنڈا کے شہر کمپالا میں شوہر نے بیوی سے پانچویں مرتبہ جڑواں بچوں کی پیدائش پر راہیں جدا کرلیں ۔
تفصیلات کے مطابق نالونگو گلوریا نامی خاتون کا شوہر سالونگو اپنے نویں اور دسویں بچے کی پیدائش پر بیوی سے ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سالونگو اپنی بیوی اور بچوں کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کرنے کی پوریشن میں نہیں ہے اس لیے وہ اُن کو چھوڑ کر چلا گیا ہے ۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نالونگو گلوریا کا کہنا تھا کہ وہ کمپالا کی رہائشی نہیں ہے ۔ وہ سالونگو سے محبت کی شادی کرکے یہاں آئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شوہر کو جب پتہ چلا کہ ہمارے ہاں پھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تو اُس نے مجھ سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔
نالونگو گلوریا نے کہا کہ میں جانتی ہوں میرا شوہر میرے بچوں سے نفرت کرتا ہے اس کے باوجود میں اپنے بچوں کو نہیں چھوڑ سکتی اور اب میں بہت تکلیف میں ہوں اور اپنا معاملہ خدا کے سپرد کرتی ہوں ۔
تبصرے بند ہیں.