آصف زرداری دبئی کیوں گئے؟ بختاور بھٹو نے بتا دیا

268

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے دبئی روانہ ہونے کے معاملے پر چہ مگوئیوں کے بعد ان کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری گزشتہ رات غیر ملکی ائیرلائن کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے اور یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ’دبئی‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور صارفین کی جانب سے موجودہ صورتحال میں زرداری کے یوں دبئی جانے پر تعجب کا اظہار کیا۔
تاہم اب بختاور بھٹو نے آصف زرداری کے دبئی روانہ ہونے کے بعد سامنے آنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی روانگی کی وجہ نواسے کی سالگرہ بتائی ہے 
بختاور نے کہا کہ اگر وہ جیل کے 11 سے زائد سال نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟ انہیں ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں ہمارے ڈکٹیٹر منتخب ہوئے لیکن کبھی بھاگے نہیں۔ 
آصف زرداری کی بیٹی نے والد کی دبئی آمد کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا پہلی سالگرہ ایک نانا کے طور پر وہ یہاں اپنے نواسے کے ساتھ گزارنے آئے ہیں (جو پچھلے مہینے طبی مسائل کی وجہ سے دبئی نہیں آ سکے تھے)‘ 

تبصرے بند ہیں.