نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے صارفین کی ویڈیو سیلفی کا استعمال کرتے ہوئے عمر کی تصدیق کرنے کے فیچر پر کام شروع کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت صارفین ویڈیو سیلفی کے ذریعے انسٹاگرام پر اپنی عمر کی تصدیق کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ صارف کے کسی بھی 3 مشترکہ دوستوں سے بھی عمر کی تصدیق کی جا سکے گی ۔ یہ فیچر سب سے پہلے ٹرائل کے لیے امریکا میں متعارف کروائے جائیں گے ۔
اس سے قبل سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام نے تخلیق کاروں کی آمدنی بڑھانے کیلئے سبسکرپشن فیچر متعارف کروایا تھا ۔ تخلیق کاروں کی پروفائلز پر سبسکرائبرز کیلئے ایک علیحدہ حصہ ہوگا ، جہاں وہ سبسکرائبرز کے لیے خصوصی ریلز اور پوسٹیں لگائیں گے ، جن تک صرف سبسکرائبرز ہی رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔ تخلیق کاروں کو مونیٹائز کرنے اور اپنے خصوصی کانٹینٹ کے ذریعے اپنے زیادہ قریبی فالوورز کے اور قریب ہونے کا موقع ملے ہوگا ۔
واضح رہے کہ اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ کانٹینٹ کریئیٹرز ریلز سے پیسے کماسکتے ہیں ، کمپنی کا کہنا ہے کہ ریلز پلے بونس پروگرام کے تحت باصلاحیت کریئیٹرز کو ان کی ریلیز پر ویوز کی بنیاد پر ماہانہ 35 ہزار ڈالرز تک رقم دی جائے گی ، یعنی جس شخص کی ریلز کے جتنے زیادہ وہوز ہوں گے اسے یہ رقم دی جائے گی ۔
تبصرے بند ہیں.