اسلام آباد: ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا کے 170مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 315 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 599 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید تین مریض انتقال کر گئے اور 170 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
تبصرے بند ہیں.