اداروں کو چاہئے کہ فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ پر عمران خان کیخلاف کارروائی کریں: وزیر اطلاعات

53

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں انشار اور افراتفری چاہتے ہیں، عمران خان فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کرتے پکڑے گئے جبکہ آئین شکنی کا فیصلہ سپریم کورٹ دے چکی ہے، اداروں کو چاہئے ان کے خلاف کارروائی کریں۔ 
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ملک میں انارکی اور خانہ جنگی چاہتے ہیں اور ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے آئین شکنی کی اور اپنا اقتدار بچانے کیلئے صدر، سپیکر کے عہد سے آئین شکنی کرائی، عمران خان نے ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کو تباہ کیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں جو ادارہ ان کے خلاف بات کرے اس کا سربراہ مستعفی ہو، عمر ن خان پاکستان میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں جنہوں نے ڈی جی ایف آئی اے کو جھوٹے کیسز بنانے کیلئے دھمکایا اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عمران خان ریاستی اداروں پر حملہ آور ہوئے اور اب الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں۔ 
مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنا ہے اور عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے چور دروازے سے ملنا چاہتے تھے، عمران خان فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کرتے پکڑے گئے ہیں، اداروں کو چاہئے کہ ان کے خلاف کاروائی کریں ، عمران خان خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ 
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کا وطیرہ ہے کہ جھوٹ کو اتنی بار بولو کہ لوگ سچ سمجھیں، عمران خان نے اقتدار بچانے کیلئے آئین کو توڑا، عمران خان آئین شکن ہیں جس کا فیصلہ سپریم کورٹ بھی دے چکی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.