لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کراچی سے لاہور پہنچ گئے ۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے اتحادی جماعتوں کو مدعو کرنے کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری دیگر سیاسی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج اور قبل ازوقت انتخابات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی کل دوپہر 1 بجے لاہور پہنچے گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم اجلاس کل دوپہر کو ہو گا ۔
وزیراعظم نے حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر دعوت دی ہے ۔ 96 ایچ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین مجموعی ملکی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کے اجلاس میں اہم امور پر مشاورت ہوگی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 15 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) صرف 4 نشستوں پر کامیاب ہو سکی اور ایک حلقے میں آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ۔
تبصرے بند ہیں.