عمر اکمل کے الزام پر سابق کوچ مکی آرتھر کا ردِعمل آگیا

82

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کا عمر اکمل کے  کیرئیر تباہ کرنے سے متعلق الزام پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سابق کوچ مکی آرتھر نے  عمر اکمل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر، آپ کو آئینے میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

 

واضح رہے کہ عمر اکمل  نے سابق کوچ مکی آرتھر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے میرا کیریئر تباہ کیا۔عمر اکمل نے کہا کہ  سابق ہیڈکوچز مکی آرتھر اور وقار یونس کے تعصبانہ رویوں کے باعث مجھ سے انٹرنیشنل سطح پر طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع چھین لیا گیا۔
مڈل آرڈر بلے باز نے الزام عائد کیا کہ مکی آرتھر کے میرے ساتھ ذاتی مسائل تھےلیکن اس وقت ٹیم انتظامیہ نے میرے لیے آواز نہیں اٹھائی اور آج تک خاموش ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.