ڈیزل 53 ، پٹرول 19 روپے مہنگا نہ کیا تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا: مفتاح اسماعیل نے خطرے کی گھنٹی بجادی

219

 

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح  اسماعیل نے ہاتھ کھڑے کردیے  ۔کہتے ہیں مہنگائی کا توڑ نہیں ۔مزید مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔ڈیزل پر 53 روپے اور پیٹرول پر 19 روپے کا نقصان کر رہے ہیں ۔ پیٹرول اور بجلی کی قیمت نہیں بڑھاتے تو تباہی ہوگی۔ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوتا تو  پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا  اور جولائی میں عالمی مارکیٹ سے تیل نہیں خرید سکیں گے ۔

 

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کبھی  اس طرح کے معاشی حالات نہیں دیکھے ،2013 میں 505 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ تھا ،مسلم لیگ نون نے 480 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ادا کر دیا ،اس بار 2500 ارب روپے کا سرکلر ڈیبٹ ہے۔اس سال 1100 ارب روپے سے زائد پاور سیکٹر کو سبسڈی دی ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ بجلی کمپنیوں نے 500 ارب روپے کا نقصان کیا ہے۔1600 ارب روپے عوام نے ادا کیے۔انک ا کہنا تھا کہ مہنگائی کا توڑ نہیں ہے اگر دنیا میں تیل مہنگا ہوتا ہے تو اس کا کوئی حل نہیں۔گیس کا نقصان 1500 ارب روپے ہو چکا ہے گھروں میں 4 ہزار کا بل 500 روپے میں دے رہے ہیں۔

 

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان دو راہے پر کھڑا ہے اگر سیدھے راستے پر چل پڑے تو بہت مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے ۔ ڈیزل پر 53 روپے اور پیٹرول پر 19 روپے کا نقصان کر رہے ہیں ،اگر پیٹرول اور بجلی کی قیمت نہیں بڑھاتے تو تباہی ہوگی  اگر آئی ایم ایف معاہدہ نہیں کرتا تو ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر ہم یہ نہیں کریں گے تو جولائی میں بین الاقوامی مارکیٹ سے تیل نہیں خرید سکیں گے،انکا کہنا تھاکہ 21 ارب ڈالرز اگلے سال دنیا کو واپس کرنے ہیں  جبکہ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز  ہیں۔اس سال 16 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوگا ۔اگلے سال 40-42 ارب ڈالرز درکار ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.