صوبائی وزیر عطاتارڑ کی موجودگی پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ ،پرویز الہیٰ نے سکیورٹی کو بلالیا

276

لاہور : سپیکر پنجاب  اسمبلی نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیرعطا اللہ تارڑ کی ایون میں موجودگی پر رولنگ دے دی ۔عطا اللہ تارڑ آپ ایون میں نہیں بیٹھ سکتے ۔

 

سپیکر پنجاب اسمبلی  نے سارجنٹ  ایٹ آرمز  کو بلا لیا۔ انہیں باعزت باہر چھوڑ کر آئیں۔ سپیکر نے کہا کہ عطا اللہ تارڑ آپ کو ہر حال میں جانا پڑے گا ۔

 

سپیکر کی رولنگ کے بعد حکومتی ارکان عطا تارڑ کے آگے آگئے اور باہر لے جانے نہیں دیا جس پر سپیکر نے اجلاس میں 10 منٹ کے لیےوقفہ کردیااور کہا کہ اگر صوبائی وزیر عطا تارڑ ایوان سے نہ گئے تو اجلاس ملتوی کردوں گا۔

تبصرے بند ہیں.