قوم کی نظریں نیوٹرلز پر ہیں، سپریم کورٹ اجازت دے گی تو پوری طاقت سے لانگ مارچ ہوگا: عمران خان 

54

 

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 25 مئی کو حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا۔اب ہم پوری پلاننگ سے احتجاج کیلئے نکلیں گے۔ سپریم کورٹ اجازت دے گی اور یقین دہانی ہوگی کہ گرفتار نہیں کیا جائے گا تو لانگ مارچ کریں گے۔ ساری قوم کی نظریں نیوٹرلز پر ہیں۔

 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پٹرول 270روپے فی لیٹر ہونے جارہاہے ۔ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ 2 ماہ کا بجٹ پیش کیا گیا ہے اس کے بعد یہ حکومت ختم ہوجائے گی۔ ضمنی انتخابات کیلئے خود امیدواروں کے انٹرویو کر رہا ہوں۔

 

عمران خان نے کہا کہ ای وی ایم مشین ہوگی تو یہ لوگ دھاندلی نہیں کرسکیں گے۔ ای وی ایم مشین کی مخالفت صرف دھاندلی کےلیے کی گئی۔ الیکشن کمیشن حکومت کے ساتھ ہے۔ اگلا پاور شو پوری پلاننگ اور طاقت کے ساتھ کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے لیے انتخابی مہم چلانا بہت مشکل ہوگی۔ لوگوں میں بڑا غصہ ہے یہ کس طرح لوگوں میں جائیں گے۔  آصف زرداری اور شہبازشریف نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.