شاداب خان کی شاندار بیٹنگ، ویسٹ انڈیز کو فتح کیلئے 270 رنز کا ہدف 

127

 

ملتان : تین میچوں کی سیریز کے آخری ون ڈے میں پاکستان نے شاداب خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا ہے۔

 

کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ابتدا میں پاکستانی بیٹنگ انتہائی مشکل کا شکار رہی اور 117 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے تاہم خوشدل شاہ اور شاداب خان نے پاکستانی بیٹنگ کو سنبھالا۔

 

موسم کی خرابی کی وجہ سے کچھ دیر میچ روکا بھی گیا جس کی وجہ سے میچ 48 ، 48 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 86 ،امام الحق نے 62 اور خوشدل شاہ نے 34 رنز بنائے۔

 

ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے شاندار باؤلنگ کی اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کیمو پاؤلز نے 2، عقیل حسین ، ہیڈن واش ،اور جیڈن سیلز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تبصرے بند ہیں.