اسلام آباد: پنجاب اور سندھ میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا جبکہ دوپہر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج وسطی اورجنو بی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا، لاہور میں درجہ حرارت 45، بہاولپور میں 46 اور سرگودھا میں 47 تک جانے کی پیشگوئی ہے۔
سندھ میں دادو اور موہنجو دوڑوں میں پارہ 49 کو چھونے کی توقع ہے، اسلام آباد میں شام کو آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.