اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، قوم کی آزادی کیلئے جنگ لڑتا رہوں گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سیاست نہیں بلکہ ان چوروں اور غلاموں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، جب تک زندہ ہوں اپنی قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔
زندگی اور موت اللّہ کے ہاتھ میں ہے ۔
ہم سیاست نہیں بلکہ ان چوروں اورغلاموں کےخلاف جہادکررہےہیں جب تک زندہ ہوں اپنی قوم کی آزادی کی جنگ لڑتارہوں گا۔چئیرمین عمران خان pic.twitter.com/ZjjUP0UJ0r— PTI (@PTIofficial) June 9, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی نیشنل کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ عوام تیاری رکھیں، کچھ دنوں میں ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا اعلان کرنے جا رہا ہوں، چوروں کا ٹولہ ایک ساتھ اکٹھا ہو گیا ہے جو امریکہ کی اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.