آئی ایم ایف کی غلامی راتوں رات ختم نہیں کی جاسکتی: اعظم نذیر تارڑ

90

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہےکہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں کہ پی ٹی آئی کتنا بجٹ خسارہ چھوڑ کر گئی،غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں۔

 

سینیٹ میں  اظہار خیال کرتے ہوئے  اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معیشت کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں پاکستان کے عوام کا مسئلہ ہے،ہم سب نے مل کر اس ملک کو  ٹھیک کرنا ہے،آئی ایم ایف کی غلامی راتوں رات ختم نہیں کی جاسکتی ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ شب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر فی لیٹر 30 روپے اضافے کے اعلان کے بعد حکومت کو شدید ردِعمل کا سامنا ہے تاہم حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں 60  روپے فی لیٹر اضافے کی وجہ ماضی میں پی ٹی آئی کی  حکومت  کی جانب سے دی جانیوالی سبسڈی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.