جونی ڈیپ، امبر ہرڈ کیس کا فیصلہ سنادیا گیا

39

ورجینیا: نامور ہالی ووڈ  اداکار جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا کیس جیت لیا۔

 

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ورجینیا کی عدالت نے تقریباً سات ہفتوں کے طویل ٹرائل کے بعد جونی ڈیپ  اور ان کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے درمیان چلنے والے کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے  امبر ہرڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ جانی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔

اس کے علاوہ امبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈپ پر کیے گئے ہتک عزت کیس میں بھی جیوری نےامبر ہرڈ کو دو ملین ڈالر ہرجانے کے طور پر  ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

واضح رہے کہ جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ پر 50 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد امبر ہرڈ نے اداکار کیخلاف 100 ملین ڈالر کا ہرجانے کا کیس دائر کردیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.