لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں اوگرا ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواستگزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھا دیا گیا جو کہ غیر قانونی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانیوالی سبسڈی کو کم کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے فی لٹر کا اضافہ کر دیا۔
تبصرے بند ہیں.