امریکی ڈالر سستا ہو گیا

281

لاہور: امریکی ڈالر کی روپے کے مقابلے میں مسلسل بڑھتی قدر کو بریک لگ گئی۔

 

 

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز میں انٹربینک میں  پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں 34 پیسے کی کمی ہوئی۔جس کے بعد امریکی ڈالر کا ریٹ انٹربینک میں 200.59 روپے پر آگیا۔

 

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے اختتام پر  ڈالر  200.93 روپے پر بند ہوا تھا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کیا ہے جس کے بعد شرح سود 13.75 فیصد ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں شرح سود 12 اعشاریہ 25 فیصد ہے۔مرکزی بینک کے مطابق  مہنگائی اورعالمی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث شرح سود میں اضافہ کیا گیا۔سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کی ایک وجہ ملک میں جاری غیر یقینی صورتحال بھی ہے۔تاہم کمزور طبقے کو تحفظ فراہم کرنے اور  ملک میں مالی استحکام کیلئے بروقت فیصلے لینے کی ضرورت ہے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.