اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ میجر کے گھر میں آدھی رات کو زبردستی داخل ہونے پر گھر والوں نے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ایکس سروس مین اور سول اداروں سے ریٹائرڈ لوگ بھی پولیس گردی کا نشانہ بنے، اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ میجر کے گھر میں آدھی رات کو زبردستی داخل ہونے پر گھر والوں نے ڈاکو سمجھ کر فائر کر دیا اور پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا، ان تمام واقعات کے ذمہ دار حمزہ اور رانا ثناءاللہ ہیں۔‘
ایکس سروس مین اور سول اداروں سے ریٹائرڈ لوگ بھی پولیس گردی کا نشانہ بنے، اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ میجر کےگھر میں آدھی رات کو زبردستی داخل ہونے پر گھروالوں نے ڈاکو سمجھ کر فائر کردیا اور پولیس اھل کار جان کی بازی ہارگیا ان تمام واقعات کی ذمہ دارحمزہ اور رانا ثنااللہ ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 24, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’ پنجاب میں رات گئے 1100 گھروں پر چھاپے مارے گئے، بغیر وارنٹ گھروں میں داخل ہو کر پولیس نے خواتین حتیٰ کہ بچوں سے بدتمیزی کی، لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، چار سو سے زائد کارکن حراست میں لئے گئے، ان میں خواتین بھی شامل ہیں۔‘
پنجاب میں رات گئے گیارہ سو گھروں پر چھاپے مارے گئے، بغیر وارنٹ گھروں میں داخل ہو کر پولیس نے خواتین حتیٰ کہ بچوں سے بدتمیزی کی، لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا چار سو سے زائد کارکن حراست میں لئے گئے ان میں خواتین بھی شامل ہیں،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 24, 2022
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا ’پنجابیوں ڈٹ جاﺅ! اس حکومت کو پتہ نہیں کوئی ماں کا لعل پنجاب کے جذبوں کو نہیں دبا سکتا، پنجابیوں کے جذبے پانچ دریاﺅں کی ٹھاٹھیں مارتے موجوں سے پانی لے کر جوان ہوئے ہیں، بزدلوں کا خیال ہے بندوقوں سے پنجابی ڈر جائے گا، اس غلطی کی بڑی قیمت دینا ہو گی۔‘
پنجابیوں ڈٹ جاؤ !اس حکومت کو پتہ نہیں کوئ ماں کالال پنجاب کےجذبوں کو نہیں دبا سکا پنجابیوں کےجذبے پانچ دریاؤں کی ٹھاٹھیں مارتے موجوں سےپانی لے کرجوان ہوئے ہیں بزدلوں کا خیال ہے بندوقوں سے پنجابی ڈر جائیگا اس غلطی کی بڑی قیمت دینا ہو گی #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #حقیقی_آزادی_مارچ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 24, 2022
تبصرے بند ہیں.