پی ٹی آئی کارکن  کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ, کانسٹیبل شہید

251

لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے قبل پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران   کانسٹیبل کمال احمد شہید ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور   کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکن  کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے کانسٹیبل کمال احمد شہید  ہو ئے ، پولیس حکام کاکہناہے کہ ساجد نامی شخص کے گھر کریک ڈاؤن  کے دوران چھت سے فائر کیا گیا جو کانسٹیبل  کی چھاتی پر لگا ،اہلکار کو اسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، فائرنگ کرنے والےملزم ساجد کو گرفتار کرلیاگیا ہے ، قانون ہاتھ میں لینے اور اہلکار کو شہید کرنے والے کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے سے متعلق  آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ’پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔‘

تبصرے بند ہیں.