لاہور: اپنے افسروں کی نوکریاں بچانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی پھرتیاں کام آگئیں۔ چیف جسٹس کے حکم پر لاہور شاد باغ سے اغوا ہونے والی طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دسویں جماعت کی طالبہ کو اتوار کی صبح کار سواروں نے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا تھا اور پاکپتن لے گئے تھے ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب ، سی سی پی او لاہور کو طلب کیا تھا اور انہیں حکم دیا تھا کہ اگر لڑکی بازیاب نہ ہوئی تو وزیر اعظم کو آپ لوگوں کو ملازمت سے ہٹانے کا حکم دوں گا جس کے بعد پولیس نے لڑکی کو ساہیوال سے بازیاب کرالیا۔
تبصرے بند ہیں.