گوگل کا ’گاما پہلوان‘ کو خراج عقیدت، آج کا ڈوڈل ’رستم ِزماں‘ کے نام

69

لاہور:  گوگل نے ’گاما پہلوان‘ کے144 ویں یوم پیدائش کے موقع  پر ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

52 سال تک ناقابل شکست رہنے والے عظیم ریسلرگاما پہلوان کے 144 ویں یوم پیدائش پر گوگل نے  لوگو کی جگہ گاما پہلوان کا ڈوڈل لگا کر  اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

22 مئی 1878 کو بھارت کے شہر امرتسر میں پیدا ہونے والے غلام محمد بخش بٹ عرف ’گاما پہلوان‘ کو  52 سال تک ریسلنگ میں ناقابل شکست رہنے پر گزشتہ صدی کا کامیاب ترین ریسلر قرار دیا گیا۔

پاکستان بننے سے قبل  گاما پہلوان کو ہندوستان کا عظیم ترین پہلوان کہا جاتا تھا جبکہ آزادی کے بعد وہ پاکستان آگئے  اور آج بر صغیر کے عظیم ترین ریسلر مانے جانتے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.