ؒلاہور: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مضبوط ہو کر ڈبل سینچری کے قریب پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق منگل کو ٹریڈنگ سیشن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں قدرے کمی دیکھی گئی اور روپے کے مقابلے میں 10 پیسے کی کمی ہوئی لیکن چند گھنٹوں میں ہی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہوا اور پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ایک نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 81 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 196.99 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت 198 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/TtjdrtMGRY pic.twitter.com/6xuz1oyA8g
— SBP (@StateBank_Pak) May 16, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر پہلی بار 194 روپے کا ہندسہ عبور کر گیا اور دن کے اختتام پر ٹریڈنگ 194.18 روپے پر بند ہوئی۔
تبصرے بند ہیں.