لاہور: اچھرہ میں ٹریفک پولیس نے شہباز شریف نامی شہری کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 5 سو روپے کا چالان کر دیا ۔
ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو درست رکھنے کیلئے اُن شہریوں کے چالان کیے جا رہے ہیں جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر کے اہم شاہران پر ٹریفک جام کرنے کا باعث بنتے ہیں ۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اس سلسلے میں اُن کو کسی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت بھی کی ہے ۔
واضح رہے کہ حکومتی احکامات کے پیش نظر شہر کی بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدورفت کو بحال رکھنے کے لیے وارڈن حضرات خاصے متحرک نظر آرہے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.