بند کمروں میں کیا فیصلہ ہو چکے ؟عمران خان نے الرٹ کر دیا 

283

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا میرے جانے سے سب سے زیادہ خوشی امریکہ اور انڈیا کو ہوئی ،میرے خلاف ساری سازشیں باہراور ملک کے اندر سے ہوئی ہیں ،شہباز شریف نے آج ڈرامہ کیا اور لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی کہ عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ۔

 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا لگتا ہے اللہ نے ایک دم سے قوم کو جگا دیا ہے ،پاکستانی قوم خوددار قوم ہے کیونکہ جب کبھی بھی اس پر مشکل وقت آتا ہے تو یہ متحدہو جاتی ہے ،آج میری قوم کا مسئلہ ہے کہ اس قوم پر دوبارہ غدار ،جرائم پیشہ افراد کو مسلط کر دیا گیا ہے ،سارے کرمنلز آج اقتدار میں بیٹھے ہیں ۔

 

عمران خان نے کہا مجھے اب معلوم ہو گیا کہ میری ٹیم کون سے بندے بہتر ہیں ،مجھے میری ٹیم کی پہنچان ہو گئی ،جان گیا ہوں کو مشکل وقت میں میرا ساتھ کھڑا رہ سکتا ہے ۔

 

بند کمروں میں فیصلہ ہو چکا کہ عمران خان کو گرفتار کر لیں کیونکہ یہ بہت ڈرے ہوئے ہیں ،انہوں نے جو بھی منصوبہ میرے خلاف چلانے کی کوشش کی تو اُلٹاان کا اپنا نقصان ہو گا ،اسلام آباد میں آکر کیا کرنا ہے یہ بعد میں بتائوں گا ،20 مئی کے بعد اسلام آباد آنے کی کال دونگا ۔

تبصرے بند ہیں.