اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی

84

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی ہے۔

ا سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات بینک صبح 9 سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ڈیڑھ سے سوا دو بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہو گا۔

ا سٹیٹ بینک کے مطابق جمعے کو بینک صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.