محنت کر رہے ہیں، جلد ہی عوام کو خوشخبریاں دیں گے: وزیر خزانہ

28

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان ملک گمبھیر حالات میں چھوڑ کر گئے لیکن ہم محنت کر رہے ہیں اور جلد ہی عوام کو خوشخبریاں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اللہ کا بڑا کرم ہے مجھ جیسے گنہگار کو بھی روضہ پاکﷺ کی زیارت کا شرف ملا، مسجد نبویﷺ میں نعرے بازی کرنے والوں کو اللہ ہدایت دے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جھوٹ اور گالم گلوچ کی سیاست کر رہی ہے، عمران خان ملک کو تباہی کے دہانے پر لے آئے تھے، بتایا جائے کہ فرح گوگی کے حکم پر کیسے تقرریاں اور تبادلے ہوتے تھے، پتہ چلے کہ فرح گوگی پرائیویٹ جہازوں میں کیسے گھومتی تھی۔ 
ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا ہم تو بے گناہ تھے پھر بھی جیل میں بند کئے گئے، اب شہزاد اکبر اور زلفی بخاری پر بھی بات ہو گی، عمران خان ملک گمبھیر حالات میں چھوڑ کر گئے ہیں لیکن ہم محنت کر رہے ہیں اور جلد عوام کو خوشخبریاں دیں گے، جب سے وزیر بنا ہوں، 6 گھنٹے سے زیادہ نہیں سویا، مہنگائی پر بھی جلد قابو پا لیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.