حکومت کا ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا اعلان

100

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا اعلان کرکے عوام کو ایک اور بڑا ریلیف  دے دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں ماہ کیلئے لکویفائڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا اعلان کیا ہے، جس کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 15 روپے 27   پیسے فی کلو کم کی گئی ہے،  نئی قیمت 231 روپے 85 پیسے ہوگئی۔

 

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام وزنی گھریلو سلنڈر کی قیمت 180 روپے 28 پیسے کی کمی کے ساتھ 2 ہزار 735 روپے 83 پیسے ہوگئی۔ گزشتہ ماہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 916روپے 11 پیسے تھی۔

تبصرے بند ہیں.