امریکی نائب صدر کمالا ہیرس کورونا کا شکار

58

واشنگٹن:صدر جوبائیڈن کی نائب کملا ہیرس کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

 

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے  مطابق امریکی نائب صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا  ہے تاہم کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے جہاں سے اپنا کام جاری رکھیں گی اور سرکاری ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں گی۔

 

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  کمالاہیریس گزشتہ دنوں میں صدر جو بائیڈن یا خاتون اول سے قریبی رابطے میں نہیں رہیں اس لیے صدر جو بائیڈن اپنے آپ کو قرنطینہ نہیں کریں گے۔

 

 

واضح رہے کہ کمالا ہیرس امریکہ کی نہ صرف پہلی منتخب خاتون نائب صدر ہیں بلکہ وہ پہلی امریکی سیاہ فام نائب صدر بھی ہیں جبکہ جو بائیڈن کے بعد ڈیمو کریٹک پارٹی میں سب سے مضبوط صدارتی امیدوار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.