پاکستانی گلوکارہ مہک علی نے پاکستان کا نام روشن کر دیا جنہیں ٹائمز سکوائر بل بورڈ پر ’ایکوئل پاکستان‘ کیلئے سپاٹی فائے کی سفیر کے طور پر نمایاں کیا گیا اور یوں دنیا بھر میں وطن عزیز کا مثبت تشخص ابھرا ہے جبکہ سٹریمنگ جائنٹ کی طرف سے مقامی خواتین تخلیق کاروں کی اس مہم کے ذریعے حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سپاٹی فائے کی جانب سے گریمی ایوارڈ جیتنے والی عروج آفتاب کو مارچ کے مہینے کیلئے ’ایکوئل پاکستان‘ سفیر بنائے جانے کے بعد رواں مہینے کیلئے مہک علی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں مقبول سٹریمنگ سروس کا مقصد خواتین تخلیق کاروں کو اپنا کام پوری دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
View this post on Instagram
آڈیو سٹریمنگ سروس سپاٹی فائے نے مشہور صوفیانہ کلام، حمد و نعت اور تلاوت قرآن پاک پر مشتمل اپنی مخصوص کیٹیگری ’رمضان ڈیسٹی نیشن‘ کو پاکستانی سامعین کیلئے اپ ڈیٹ کیا ہے۔ سٹریمنگ سروس نے اس ماہ ’ایکوئل پاکستان‘ کیلئے ایمبیسیڈر کے طور پر گلوکارہ مہک علی کو بھی اس لئے ہی منتخب کیا ہے کہ انہوں نے اپنی آواز میں ’صلے علی نبینا‘ کے ٹائٹل سے کلام ریلیز کیا ہے۔
مہک علی نے اس عزت افزائی پر اپنے مداحوں اور سپاٹی فائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ایک دن، ایک مقام، ٹائمز سکوائر نیویارک۔۔۔ کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن ٹائمز سکوائز میں بل بورڈ پر میری تصویر ہو گی۔ اس ڈھیر سارے پیار اور محبت کیلئے بت بہت شکریہ۔۔۔ سب کچھ کیلئے اللہ کا شکر ہے۔‘
Same day , same place
At Times Square New York
I never knew I’ll be on a billboard
one day at Times SquareThank you everyone
for all the love and support
I’m so grateful ????Alhumdulillah for everything ????
Thank you Spotify Pakistan ????????????
rearts ❤️ pic.twitter.com/DESpm4YToR
— Mehak Ali ???????? (@mehak_official) April 23, 2022
تبصرے بند ہیں.