اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف کے حکم پر نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ کے اجرا کے لئے باقاعدہ کارروائی شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کیلئے سفارتی پاسپورٹ کی تیاری کا عمل آج سے شروع ہوچکا ہے جس کے بعد پانچ روز میں پاسپورٹ نوازشریف کو پہنچادیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی پرنٹنگ صرف اسلام آباد میں ہوتی ہے، پرنٹنگ کے بعد بذریعہ ڈپلومیٹک بیگ پاسپورٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کیا جائے گا۔
خیال رہےکہ نواز شریف کو بطور سابق وزیراعظم قانون کے تحت پاکستان کا سفارتی پاسپورٹ رکھنے کی اجازت ہے، شہباز شریف نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعظم خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔
تبصرے بند ہیں.